seo in urdu

                      ہوسکتا ہے آپ نے سرچ انجن آپٹیمائزیشن کے بارے میں بہت کچھ پڑھا ہو؟لیکن'
 چونکہ اس کے بارے میں زیادہ تر مواد انگلش زبان میں ہوتا ہے اس لیے زیادہ سمجھ میں نہیں آتا۔ 


اس ویب سائٹ میں تمام چیزیں اردو زبان میں آسان طریقے سے سمجھانے کی کوشش کی گئی ہیں تاکہ آپ لوگ 
بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ فی الحال درج ذیل چیزیں آپ کی آسانی بتائی جارہی ہیںی





                                                                       SEO – class  1

۔
جیسا کے آپ کو پتہ ہے کہ لوگ سرچ انجن کی مدد سے اپنی مطلوبہ چیزیں اور نتائج حاصل کرتے ہیں۔ انہیں سرچز اور تلاش میں لوگ آپ کی ویب سائٹ پر تشریف لاسکتے ہیں بشرطیکہ آپ کی ویب سائٹ میں سرچ کرنے والے کے مطلب کا مواد موجود ہو اور کی ورڈ جو کہ ٹائپ کیا گیا ہے وہ آپ کی ویب سائٹ میں موجود ہو،کیونکہ Keywords سب سے بنیادی چیز ہیں اسی لیے اس پہلی کلاس میں ہم کی ورڈز کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
فرض کریں کہ ہمارے پاس ایک ویب سائٹ ہے جس کا نام کچھ بھی ہوسکتا ہے. یہ ویب سائٹ اپنے اندر درج ذیل چیزوں کے بارے میں مواد رکھتی ہیں:
رنگ ٹونز Mobile Ringtones
موبائل ایس ایم ایس Mobile SMS
اگر آپ موبائل رنگ ٹونز کو دیکھیں تو رنگ ٹونز کی کئی اقسام ہیں یعنی اس کا فارمیٹ mp3, wav وغیرہ ہوسکتا ہے. اسی طرح رنگ ٹونز کی بہت سی اقسام ہیں جو یہ ہیں۔
Indian Ringtones
Pakistani Ringtones
Oldies Ringtones
Arabic Ringtones
Funny Ringtones
اور SMS کو دیکھیں تو ان میں بھی کئی قسم کے ایس ایم ایس موجود ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پرAnniversary, Valentine, Eid, Christmas, Love, Friendship وغیرہ۔۔
اب یہ ویب سائٹ ہم نے اسی مواد کو مدنظر رکھ کر پروموٹ کرنی ہے. تو ہم متعلقہKeywords تلاش کریں گے۔ Keywords تلاش کرنے کیلئے ہم مندرجہ ذیل ویب سائٹ کو استعمال کرسکتے ہیں:
freekeywords.wordtracker.com
جب آپ یہ ویب سائٹ اوپن کریں گے اور آپ اس کے بکس میں smsلکھ کر ٹائپ کریں گے تو آپ کو اس سے متعلقہ مختلف کی ورڈز ملیں گے جو درج ذیل ہوسکتے ہیں:
sms
sms friendship funny
sms message tones
sms alert tones
free sms
love sms
funny sms
new sms text messages
sms valentine message
romantic sms
sms jokes
آپ نے ایک بات اور بھی نوٹ کی ہوگی کہ جب آپ نے sms لکھ کر ٹائپ کیا تو آپ کو یہ بھی بتا دیا گیا کہ اس کی کتنی سرچز ہیں یہ سرچز ایک مہینے میں جتنی ہوئی ہوں اس کا اوسط ہے یعنی اس کی ورڈز کی اتنی سرچز ہو سکتی ہیں۔ اس طرح آپ اپنی مرضی کے کی ورڈز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ آپ کی sms کی ویب سائٹ کے لئے ضروری نہیں کہ آپ sms ہی لکھ کر ٹائپ کریں آپ مختلف کی ورڈز لکھ کر اچھے کی ورڈز تلاش کرسکتے ہیں جومثال کے طور پر درج ذیل ہوسکتے ہیں:
valentine sms, love sms, cute sms, sms messages وغیرہ۔
نیز اس کے علاوہ اور ویب سائٹ بھی ہیں جو کے Keywords کی تلاش میں مدد دیتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
http://www.seodigger.com
http://www.goodkeywords.com
inventory.overture.com
نیز آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ہر Keyword  کسی خاص بہت اہمیت کا حامل ہوجاتا ہے اور اس پر اس دن بہت زیادہ ٹریفک آسکتی ہے جیسے valentine کی ورڈ عام دنوں میں اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہوتا لیکن فروری کے مہینے میں اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے یہی حال christmas, Eid, April Fool کا ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان کی ورڈز کو کس طرح ویب سائٹ میں استعمال کیا جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ ان کی ورڈز کواپنی ویب سائٹ کے مواد میں استعمال کریں اور ساتھ ساتھ title, meta description, meta keywords, img
     

                                                                  class 2







اب دیکھتے ہیں کے سرچ انجن کس طرح کام کرتے ہیں۔ بہت سے سرچ انجن ایسے ہیں جنہیں Meta Tag سرچ انجن کہا جاتا ہے۔ یہ سرچ انجن کسی بھی ویب پیج میں موجود Meta Tags کی مدد سے اس میں موجود متن کے بارے میں جان کر لوگوں کو بتاتے ہیں۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ کسی چیز کے بارے میں سرچ کرتے ہیں تو آپ کو ویسے ہی نتائج سے متعلقہ ویب سائٹ آپ کو مل جاتی ہیں۔
اگر آپ اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن پر اچھے رینک میں دیکھنا چاہتے ہین تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ میں میٹا ٹیگز لازمی شامل کریں۔اس کلاس میں ہم بات کریں گے کہ Meta Tags کیسے بنائے جائیں۔ سب سے پہلے ہم ٹائٹل ٹیگ بنانا سیکھیں گے۔
Title Tags کیا ہوتے ہیں؟
آپ جب کوئی ویب پیج کھولتے ہیں تو آپ اپنےBrowser میں ایک نیلی رنگ کی پٹی میں کچھ لکھا دیکھتے ہیں جو کہ ویب سائٹ کا ٹائٹل ہوتا ہے۔یہ کیسے نظر آتا ہے؟ تو اس کا جواب ہے کے یہ سب Title Tag کی مدد سے ہوتا ہے۔سرچ انجن میں Title Tag کی بہت اہمیت ہے کیونکہ سرچ انجن Title Tag کو بہت فوقیت دیتے ہیں۔ Title Tag کس طرح لکھا جاتا ہے۔ اس کی مثال درج ذیل ہے:
  • مختلف ویب سائٹ بنانے والے سافٹ ویئرز میں آٹومیٹک آپ Title Tag لکھ سکتے ہیں۔
  • یاد رہے Title Tag ہمیشہ اور  درمیان میں لکھا جاتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ بہتر Title Tag کیسے لکھا جائے؟ ہم نے پچھلی کلاس میں ایک موبائل فون کی مثال لی تھی اسی کو مدنظر رکھ کر ہم Title Tag لکھیں گے، جس کی مثال درج ذیل ہے:
درج بالا آپ نے Title لکھ تو دیا لیکن یہ طریقہ غلط ہے کیونکہ آپ نے اس میں keyword stuffing کی ہے۔ یعنی آپ نے Mobile لفظ پانچ بار استعمال کیا ہے۔ Prices تین بار جس کا مطلب ہے کے آپ سرچ انجن کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ آپ کا رزلٹ ضرور دکھائے، لیکن سرچ انجن بھی رزلٹ کو فلٹر کرکے دکھاتا ہے۔ جبکہ اگر آپ صحیح ٹیگ استعمال کرتے ہیں تو آپ کا مقصد بھی پورا ہوجاتا ہے اور آپ Keyword stuffing  سے بھی بچ جاتے ہیں۔جیسا کے درج ذیل مثال میں موجود ہے:
یاد رہے کہ گوگل 60 لفظوں پر مشتمل Title Tag اپنے سرچ انجن میں دکھاتا ہے جبکہ ایم ایس این 80 لفظوں اور یاہو 100 سے زائد لفظوں پر مشتمل Title Tag دکھاتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ آپ Title Tag اور اچھا رکھیں۔ بعض افراد اپنا Title Tag درج ذیل طریقے سے لکھتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے:
درج بالا مثال میں آپ نے اپنی ویب سائٹ کا صرف نام دیا ہے جبکہ کوئی خاص Keyword نہیں دیا جس کی مدد سے سرچ انجن آپ کی ویب سائٹ کو سمجھے اور لوگوں کو آپ کی ویب سائٹ کی طرف راغب کرسکے۔
Description Tags کیا ہوتے ہیں؟
یہ ٹیگ Title Tag کے نیچے لکھا جاتا ہے؟ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اکثر سرچ انجنز ٹائٹل ٹیگ کے ساتھ ساتھ  Meta Tag پر بھی انحصار کرتے ہیں۔ جن میں گوگل، یاہو، ایم ایس این سرفہرست ہیں۔  یہ ٹیگ درج یل طریقے سے لکھا جاتا ہے:
اس ٹیگ میں آپ اپنی ویب سائٹ کے بارے میں سرچ انجن اور لوگوں کو بتاایا جاتا ہے وہ کس مقصد کے لئے ہے  اور اس میں کیا کچھ مواد موجود ہے، لہذا اس میں آپ اپنے اہم keywords استعمال کرتے ہیں۔ درج ذیل مثال دیکھیں:
درج بالا آپ نے Meta Tag تو بنالیا لیکن یہ طریقہ غلط ہے، کیونکہ آپ نے اس میں صرف Keywords بتائیں ہیں لیکن اپنی ویب سائٹ وضاحت نہیں کی جس سے لوگ آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں جان سکیں۔ Description کا صحیح طریقہ  درج ذیل ہے:
درج بالا بالکل صحیح اور جامع طریقہ ہے کیونکہ آپ نے سرچ انجن کو اپنی ویب سائٹ کا مقصد بتانے کی کوشش کی ہے جس کی مدد سے سرچ انجن لوگوں کے آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔
Keyword Tag کیا ہوتے ہیں؟
یہ ٹیگ بھی میٹا سرچ انجنز کے لئے استعمال ہوتا ہے اگرچہ گوگل اور یاہو اس کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن اس ٹیگ کو شامل کرنے میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ ابھی بھی بہت سے سرچ انجن ایسے  ہیں جو اس ٹیگ کو قبول کرتے ہیں۔ یہ ٹیگ Description Tag کے نیچے استعمال ہوتا ہے۔ جس میں آپ اپنی ویب سائٹ سے متعلقہ اہم Keywords داخل کرتے ہیں۔  اس ٹیگ کو لکھنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
Keywords لکھتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
  • ہمیشہ Keywords میں استعمال ہونے والے الفاظ کی Spelling درست لکھیں۔
  • ہر Keyword کے بعد Comma (,) لازمی دیں، جیسے nokia,mobile, sms وغیرہ۔ جبکہ Full Stop بالکل استعمال نہ کریں۔
  • اپنی ویب سائٹ سے مطابقت نہ رکھنے والے Keywords ہرگز استعمال نہ کریں۔
  • Keywords ایسے نہ لکھیں کہ دیکھنے والا سمجھے کہ آپ تو سرچ انجن کو بہت مجبور کررہے ہیں کہ آپ ان Keywords کو استعمال کرکے میری ویب سائٹ پر لوگوں کو آنے پر مجبور کردیں۔ کیونکہ سرچ انجن بالکل مجبور نہیں ہوتے بلکہ وہ رزلٹ کو فلٹر کرکے دکھاتے ہیں اور جب آپ کی ویب سائٹ کے بارے میں ان کو یقین ہوجائے گا کہ یہ ویب سائٹ واقعی اسی بارے میں ہے جس بارے میں صارف نے سرچ کیا ہے تو تب ہی آپ کی ویب سائٹ پر لوگ آئیں گے۔ اس لیے صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے تجربات کرتے رہیں۔
اپنی ویب سائٹ سے متعلقہ ویب سائٹس کا بغور جائزہ لیتے رہیں اور ان کے Keywords اور دوسرے ٹیگس کو بھی دیکھ کر آپ کافی مدد لے سکتے ہیں۔ کسی بھی ویب سائٹ میں استعمال ہونے والے Keywords کو آپ درج ذیل دی گئی ویب سائٹ کی دد سے Extract کرکے دیکھ سکتے ہیں:
http://www.webmasterfree.net/meta-tag-extractor.php
نیز اگر آپ کو میٹا ٹیگ لکھنے میں مسئلہ آرہا ہے تو آپ درج ذیل لنک کی مدد سے اپنی ویب سائٹ کے میٹا ٹیگز بناسکتے ہیں:
http://www.webmasterfree.net/meta-tag-generator-tool.php
یہاں تک اس کلاس کا اختتام ہوا۔ اس کلاس میں ہم نے آپ کو میٹا ٹیگز بنانے کا طریقہ بتایا۔ مزید سیکھنے کیلئے آپ کلاس نمبر 3 کا وزٹ کریں

۔
                                                  class 3


جیسا کہ پچھلی دو کلاسوں میں ہم نے آپ کو Tags اور Titles کے بارے میں بتایا۔ اب جب کہ آپ کے ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام چیزیں مکمل کرلی ہیں تو آپ کو اب صرف ایک کام کرنا باقی رہ گیا ہے وہ یہ کے آپ تمام سرچ انجن پر جاکر اپنی ویب سائٹ کے بارے میں سرچ انجن کو بتائیں۔ جب آپ کی ویب سائٹ کو سرچ انجن کو پتہ چلے گا تو آپ کی ویب سائٹ کو سرچ انجن لوگوں کے سامنے پیش کرے گا۔ جس کے نتیجے میں لوگ آپ کی ویب سائٹ پر آئیں گے۔
یہ تھی سرچ انجن آپٹیمائزیشن کہ جس کا مطلب یہ یے کہ اپنی ویب سائٹ کے اسٹرکچر کو اس طرز پر بنانا تاکہ سرچ انجنز باآسانی آپ کی ویب سائٹ تک پہنچ سکی